بہرائچ : اترپردیش میں بہرائچ کے ھردي علاقے میں ایک 12 سال کی بچی کے ساتھ تقریبا ایک ماہ سے اجتماعی عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔
اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا ہے ۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک 12 سال کی بچی کے اہل خانہ نے کل ھردي تھانے میں چھٹن، متھن، ہنومان پرساد، نرملا دیوی اور بچی سمیت پانچ افرادکے خلاف عصمت دری اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
متاثرہ کا الزام ہے کہ ملزمان تقریباً ایک ماہ سے اس کے ساتھ عصمت دری کر رہے تھے ۔ نرملا نامی خاتون بھی ملزمان کی مدد کر رہی تھی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ دیگر کی تلاش کی جا رہی ہے ۔