للکھنو۔ بی جے پی میں یو پی وزیر اعلی عہدے کے لئے گھمسان طے ہے۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے ملک بھر کے بیشتر ایگزٹ پول نے بی جے پی کو سب سے بڑی پارٹی یا واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بناتے دکھایا ہے۔ اب ووٹروں اور دارالحکومت لکھنؤ میں اقتدار کے گلیارے میں سوال عام ہے کہ بی جے پی کو اگر عوام کی حمایت حاصل ہوجاتی ہے ، تو وزیر اعلی کی کرسی پر کون بیٹھے گا؟۔ تاہم ماناجارہا ہے کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وزیر اعلی کے لئے جم کر گھمسان مچے گی ۔ آئیے دیکھتے ہیں بی جے پی میں کون کون ہیں وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار ۔
راج ناتھ سنگھ : اتر پردیش کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں اور پارٹی سے لے کر آر ایس ایس تک میں ان کی گرفت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ وزیر اعلی کے عہدہ کے دعویداروں میں راج ناتھ سنگھ کا نام سب سے آگے ہے۔ لیکن مرکز میں وزیر داخلہ کے عہدے کی اہم ذمہ داری اور قومی سیاست میں مودی کے بعد سب سے اہم چہروں میں شمار ہو چکے راج ناتھ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شاید ہی اتر پردیش کی سیاست میں لوٹنا چاہیں۔
کیشو پرساد موریہ : 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کے بعد پارٹی میں کیشو پرساد موریہ کے قد میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ یوپی میں بی جے پی مسلسل او بی سی ووٹروں کو نشانہ بناتی نظر آرہی ہے۔ ظاہر ہے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی پارٹی کی توجہ یوپی میں تقریبا 54 فیصد ووٹر والے او بی سی ووٹروں پر رہے گی اور ایسی صورت میں او بی سی برادری سے آنے والے کیشو کی ویر اعلی عہدہ کے لئے دعویداری مضبوط ہوتی نظر آتی ہے۔
دنیش شرما : لکھنؤ کے میئر اور بی جے پی کے قومی نائب صدر دنیش شرما کو لے کر بھی اقتدار کے گلیاروں میں کافی بحث ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ دنیش شرما کی آر ایس ایس سے لے کر پارٹی کے الگ الگ گروپوں میں اچھی گرفت مانی جاتی ہے اور وہ غیر متنازع بھی رہے ہیں۔
سری کانت شرما : یوپی انتخابات میں قومی وزیر اور قومی ترجمان کی ذمہ داری سنبھال رہے سری کانت شرما کو بی جے پی کی طرف سے متھرا کے ورنداون سیٹ سے امیدوار کا اعلان کرنے کے بعد ہی انہیں وزیر اعلی عہدہ کا دعویدار مانا جانے لگا ہے۔ انہیں امت شاہ اور ارون جیٹلي کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ان کی دعویداری اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ بی جے پی سربانند سونووال کو آسام کا وزیر اعلی بنا چکی ہے، وہ بھی قومی ترجمان ہی تھے۔ آر ایس ایس سے قریبی اور نوجوان چہرے کے مثبت پوائنٹ مانے جاتے ہیں۔