جون پور: اترپردیش میں جون پور کے شہر کوتوالی علاقہ میں آج صبح مویشیوں کے اسمگلروں نے ایک دروغہ کو اپنی گاڑی سے روند ڈالا جس سے اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے یہاں بتایا کہ صبح قریب پونے چار بجے بدلا پور مارگ پر جب پولیس والوں نے جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے لے جارہی دو گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تبھی مویشی لے جانے والوں نے سرائے پوختہ پولیس چوکی کے انچارج ترلوک تیواری (58) کو گاڑی سے کچل دیا۔مسٹر بنواری کو ضلع ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کو سنگین حالت کے مدنظر ڈاکٹروں نے انہیں وارانسی بھیج دیا مسٹر تیواری نے راستہ میں دم توڑدیا ۔ اس واقعہ کے بعد ہی اسمگلر گاڑیاں لے کر فرار ہوگئے ۔مسٹر تیواری بہار کے کیمور ضلع کے نونار گاؤں کے رہنے والے تھے اور کافی عرصہ سے یہاں تعینات تھے پولیس اسمگلروں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔