پشاور۔ پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے دیربالا یا اپردیر میں ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ڈان نیوز کے مطابق وین میں 7 افراد سوار تھے جو شیرین گال سے ڈوگ درہ جارہی تھی۔وین دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب پہنچی تو یہاں پہلے سے نصب ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس نے بتایا کہ بم دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ساتوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں امن کمیٹی کے سربراہ محمد خان بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا تھا جس کا ہدف امن کمیٹی کے رکن تھے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دیر کے سرحدی علاقوں میں مختلف مقامات پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کیے جاتے رہے ہیں، جن میں مقامی افراد سمیت سیکیورٹی فورسز کے بھی متعدد جوان جان ہلاک ہوئے ہیں۔ی