ڈاکٹروں کے مطابق مختار انصاری کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ صدمہ کی وجہ سے بیوی کو بھی دل کا دورہ پڑا ہے۔ دونوں کی حالت سنگین ہے۔ مختار انصاری کو ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور برونکائٹس کی شکایت تھی۔
انصاری کی بیوی افساں منگل کو ان سے ملنے کے لئے جیل پہنچی تھیں۔ ملاقات کے دوران ہی مختار کو دل کا دورہ پڑا۔ پھر بیوی بھی ہارٹ اٹیک کا شکار ہو گئیں۔
پرنسپل سیکرٹری ہوم اروند کمار نے اس معاملے میں باندا کے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کی ہے۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ مختار انصاری اور ان کی بیوی کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ انصاری مئو صدر سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ اس وقت باندا جیل میں بند ہیں۔
Pages: 1 2