وزیر اعظم نریندر مودي نے فیفا ورلڈ کپ 2018 جیتنے پر فرانس کی ٹیم کو مبارک باد دی۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا”بہترین میچ۔ فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فرانس کو مبارکباد۔ فرانس نے ٹورنامنٹ کے دوران اور ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا”۔مسٹر مودی نے فرانس کے صدر اما نوئل میکرون کو بھی اپنا پیغام ٹویٹ کیا۔
وزیر اعظم نے کروشیا کو بھی ان کے ‘ پرجوش کھیل’ کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ کروشیا کی ورلڈ کپ میں کارکردگی تاریخی رہی۔