شیوپوری:مدھیہ پردیش کے اس ضلع سے اغوا کرکے ممبئی لیجائی جانے والی دو طالبات کو پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر سے برآمد کیا ہے ۔شیوپوری پولیس کے ذرائع نے آج بتایا کہ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر مقامی سنجے کالونی کے ایک مکان سے کل ملزم سنجے لودھی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو لڑکیوں کو برآمد کیا گیا ہے ۔ ملزم نے دونوں لڑکیوں کو پیر کے روز ضلع کے امول تھانہ علاقے کے نرئی گاؤں سے اغوا کیا تھا ۔ ملزم دونوں کو ممبئی لیجانے کی کوشش کررہا تھا ۔پولیس ملزم سے پوچھ تاچھ کرکے یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا ان لڑکیوں کو فروخت کرنے کے لئے وہاں لیجایا جارہا تھا۔