شبستان نیوز : 73 صیہونی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کر دیا۔
شبستان نیوز ایجنسی نے فلسطین کے خبر رساں ادارے مان نیوز ایجسنی کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ آج دسیوں یہودی شہریوں نے عبرانی سال کے آغاز پر اسرائیلی پولیس کی حمایت کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا۔
فلسطین کے ادارہ اوقاف اسلامی نے کہا ہے کہ 73 صیہونی شہریوں نے مسجد اقصیٰ پر باب المغاربہ کی طرف سے حملہ کیا اور مسجد کے مختلف حصوں میں گھومتے رہے اور اس کے بعد باب السلسلہ سے ہوتے ہوئے مسجد سے باہر نکل گئے۔
ادارہ اوقاف نے یہ رپورٹ بھی دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے آج صبح فلسطینی نوجوان نمازیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے سے منع کیا اور اس کے علاوہ ان میں سے بعض کے شناختی کارڈ بھی لے لیے۔
ادارہ اوقاف کی اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کے افراد صبح ہوتے ہی مسجد کے داخلی دروازوں اور صحن میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کے ایک گروہ نے یہ کوشش بھی کی کہ آئین تلمودی کو بجا لایا جائے مگر مسجد کے محافظوں نے سختی سے انہیں روک دیا۔