گاندھی نگر: گجرات میں اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی پہلی برانچ جلد کھلے گی ۔ ہندوستان میں جلد ہی اسلامی ترقیاتی بینک کا آغاز ریاست گجرات سے کیا جائے گا۔ اس کا اعلان كو سعودی عرب کے سفیر سعودالساطی نے وائبرینٹ گجرات ورلڈ کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گجرات کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں واقع اسلامی ترقیاتی بینک گجرات میں اپنا پہلی ہندوستانی برانچ شروع کرنے جارہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ اسی دوران آئی ڈی بی کے ساتھ 10 کروڑ ڈالر کریڈٹ کے لئے ایگزم بینک کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد ہندوستانی برآمدکنندگان کو افریقی اور مغربی ایشیائی ممالک میں اس کے اراکین کے ساتھ آئی ڈی بی کی ضمانت ملنی شروع ہونی تھی۔
ساتھ ہی ساتھ آئی ڈی بی نے میڈیکل کے موبائل یونٹ کے لئے 380 کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ سفیر نے کہا کہ آئی ڈی بی نے نیشنل اسکل انسٹی ٹیوٹ اور طبی شعبہ میں گجرات کے چھوٹا اودے پور، نرمدا اور بھروچ جیسے علاقوں میں سرمایہ کاری کے لئے 55 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔