شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کے روز اہل تشیع کی دو مساجد میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان دھماکوں میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ یہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب شیعہ فرقے کے لوگ یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکال رہے تھے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں اہل تشیع کی امام بارگاہوں پر دھماکے تنظیم کی ولایت خراسان نے کرائے ہیں۔ خیال رہے کہ ولایت خراسان افغانستان اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم داعش سےوابستہ گروپ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔