اندور۔ صفدر حسین ناگوری سمیت سیمی کے 11 ملزمین کو عدالت نے غدار قرار دیا ہے۔ اندور کی ایک خصوصی عدالت نے صفدر حسین ناگوری سمیت سیمی کے 11 ملزمین کے خلاف غداری کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ تمام کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کورٹ نے تمام 11 سیمی ملزمین کو غداری کا مجرم قرار دیا ہے۔
ان میں سے 10 ملزمین گجرات کی سابرمتی جیل میں بند ہیں جنہیں ویڈیو کانفرنسنگ سے فیصلہ سنایا گیا۔ مارچ 2008 میں اندور سے سیمی کے ان 11 ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ پولیس نے جب صفدر ناگوری، قمر الدین و عامل پرویز سے پوچھ گچھ کی تو ان کی نشاندہی پر اندور کے پاس ارودا گاؤں کے شہزاد فارم ہاؤس سے چھپا کر رکھے گئے 120 وسفوٹ راڈ اور سو ڈیٹونیٹر برآمد کئے۔ اس کے ساتھ ہی اکسانے والے 240 پمفلٹ بھی ضبط کئے، جن میں غداری کی باتیں لکھی تھیں۔