الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے آج اترپردیش ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ تعلیمی سیشن کے درمیان ٹیچروں کو الیکشن کی ڈیوٹی پر نہ لگائے البتہ کمیشن ان دنوں ڈیوٹی پر لگا سکتی ہے جب اسکول میں پڑھائی نہ چل رہی ہو۔بنچ نے اترپردیش پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی مفاد عامہ کی عرضی پر یہ آڈر پاد کیا ہے ۔ٹیچر ایسوسی ایشن نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ تعلیم کا حق 2009 قانون بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے مگر استادوں کے الیکشن کی ڈیوٹی پر چلے جانے سے ان کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے ۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا کام قومی ڈیوٹی کے تحت آتا ہے ۔ ٹیچروں کو اس سے مستثنی نہیں کیا جا سکتا۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تعلیمی سیشن کے دوران ٹیچروں کو تعینات نہیں کرسکتا ۔ علاوہ ازیں ٹیچریں بھی الیکشن ڈیوٹی پر اعتراض نہیں کرسکتیں کیونکہ یہ قومی کام ہے ۔