نئی دہلی : ہندوستان نژاد نامور سائنسی اور طبی میدان میں نوبل انعام یافتہ ھرگووند کھرانہ کی 96 ویں یوم پیدائش پر آج گوگل نے ڈوڈل بناکر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے جسم میں پائے جانے والے جینیاتی مادہ ڈی این اے کے اسرار کو سلجھاتے ہوئے پہلی بار مصنوعی جین کا دریافت کیا تھا۔ کھرانہ کو 1968 میں دو دیگر سائنسدانوں ایم ڈبلیو نرینبرگ اور آر ڈبلیو ہولے کے ساتھ یہ اعزاز دیا گیا تھا۔
ان تینوں نے انسان کے کروموزومز(جب کوئی خُلیہ ایک سے زائد حِصّوں میں تقسیم ہوتا ہے تو اس کا رنگ دار مادّہ یعنی کرومائن چھوٹی چھوٹی سلاخوں پر جمع ہو جاتا ہے ) کروموزومز میں پائی جانے والی جین کے اندر جینیاتی مادہ ڈی این اے میں نیوکلیوٹائیڈ کے عمل کی تفصیلات دی تھی کہ یہ آپس میں کس طرح جڑتے ہیں۔