نئی دہلی: ہندوستان اور جرمنی نے پاکستان کے ایک اخبار میں آج شائع اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں سکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کی طرف سے جرمنی کے سفیر مارٹن نیئے کے ساتھ بات چیت میں فوج کی جانب سے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) میں دہشت گردوں کے اڈوں پر سرجیکل اسٹرائک کو جھوٹا پروپیگنڈہ تسلیم کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں کہا کہ پاکستانی اخبار ‘دی نیوز انٹرنیشنل’ میں شائع خبر مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو سکریٹری خارجہ نے 25 غیر ملکی سفیروں کو سرجیکل اسٹرائک کی اطلاع دی تھی جن میں جرمن سفیر بھی شامل تھے ۔ ان کے ساتھ خارجہ سکریٹری کی اس بارے میں آگے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی۔یہاں واقع جرمنی کے سفارت خانہ نے بھی پاکستانی اخبار کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے ۔ سفارت خانہ سے رابطہ کیا گیا تو سفارت خانہ کے حکام نے بھی پاکستانی اخبار کی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستانی اخبار میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکریٹری خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے مسٹر نیئے کے ساتھ حال ہی میں ہوئی ملاقات میں اعتراف کیا ہے کہ پی او کے میں ہندستانی فوج نے کوئی سرجیکل اسٹرائک نہیں کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برلن واقع پاکستانی سفارت خانہ کے ایک اہلکار کی جرمن وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ہوئی ایک ملاقات کے دوران جرمن حکام نے اس بات کا انکشاف کیا ہے