پرتاپ گڑھ:اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کوتوالی نگر علاقے میں بدمعاشوں نے ایک شخص کا گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ انتو علاقے کے نیوادہ کلاں کے باشندہ سنتوش سنگھ (42) کوھنڈور بازار میں واقع شراب کی دکان پر کام کرتا تھا۔کل رات جب وہ کام سے گھر لوٹ رہا تھا اس درمیان گوڈے گاؤں کے قریب بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔پولیس معاملہ درج کرکے فرار قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے ۔