بھوپال : بھوپال انکاؤنٹر کی ہوگی عدالتی جانچ ہوگی۔ یہ حکم مدھیہ پریش کی حکومت نے دیا ہے۔ بھوپال میں کالعدم تنظیم سیمی کے مبینہ کارکنوں کے پولیس انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ ہوگی ۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق جج ایس پانڈے بھوپال انکاؤنٹر کی جانچ کریں گے ۔ مدھیہ پردیش حکومت نے سوالات سے گھرے اس انكاونٹر کی عدالتی جانچ کرانے کا حکم دیا ہے ۔
مشتبہ سیمی کارکنوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سینے میں گولی لگنے کی بات سامنے آئی تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے سینے اور ٹانگوں پر تین جانبوں سے گولیاں لگی ہیں ۔ سبھی مشبتہ کارکنوں کی لاش پر گولی کے کم از کم 2 زخم ہیں ۔
بھوپال انکاؤنٹر میں سیمی کے مشتبہ کارکنوں کے جیل سے فرار کے ہونے کے بعد سے ہی جیل کی سیکورٹی کو لے کر بھی حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے ۔ مدھیہ پردیش پولیس اور جیل انتظامیہ کی باتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے سیاسی جماعتوں نے اس انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا تھا ۔ دراصل اس انکاؤنٹر کے تین الگ الگ ویڈیوز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے بھوپال انکاؤنٹر کی حقیقت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز ایک آڈیو بھی سامنے آیا تھا ، جس نے شکوک و شبہات کو مزید تقویت بخشی ہے۔