جونپور:اترپردیش میں جونپور شہر کوتوالی علاقے میں آج میونسپل کے ایک خاکروب کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ اس کی لاش پر کئی زخم ہیں۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقے میں راجہ پوکھرا کے پاس ریلوے کے پل پر ایک لاش ملیہے جس کی شناخت کھاسن پور کے رہنے والے میونسپل کارپوریشن کے صفائی کرنے والے ملازم سورج ڈوم (40) کے طور پر کی گئی ہے ۔ کنبہ کے مطابق وہ کل شام سے غائب تھا۔انہوں نے بتایا کہ سورج ڈوم نشے کا عادی تھا۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں گھر لوٹتے وقت کسی ٹرین کی زد میں آ گیا تھا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔