بریلی:اترپردیش کے ضلع بدایوں کے بسولی سیٹ سے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)ایم ایل اے پرگھرمیں کام کرنے والی ایک لڑکی نے عصمت دری کاالزام لگایاہے ۔
سینیرپولس سپریٹنڈنٹ کلانیدھی نیتھانی نے آج بتایاکہ لڑکی نے ایک شکایتی خط دیاہے ۔لڑکی نے بی جے پی ایم ایل اے کوشاگرساگرپرآبروریزی کاالزام لگایاہے ۔اس معاملے کے تفتیش کے حکم دیے گئے ہیں۔جانچ رپورٹ آنے کے بعداگلی کارروائی کی جائیگی۔متاثرہ نے شکایتی خط میں کہاکہ2012میں وہ گرین پارک میں سابق ایم ایل اے کے یہاں کام کرتی تھی۔اسی دوران ان کے بیٹے اوربی جے پی ایم ایل اے کوشاگرساگرنے اس کے ساتھ عصمت دری کی اورشادی کاجھانسہ دیتارہا۔متاثرہ نے کہاکہ اس معاملے میں ایک شکایتی خط2014میں اس وقت کے سینیرپولس سپریٹنڈنٹ کوبھی دیاتھا۔لیکن ان کے خاندان والوں نے سمجھوتہ کرایاتھا کہ بالغ ہونے پر اس کی شادی اپنے بیٹے سے کرادیں گے ۔