حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے معین آباد منڈل کے عزیز نگر میں دکن گرامین بینک میں چوری کی ناکام کوشش کی گئی ۔
کل رات دیر گئے تین چوروں نے شٹر توڑ کر بینک کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم دیہاتیوں نے انہیں دیکھ لیا اورپکڑنے کی کوشش کی جس پر یہ چور ہوا میں ایک راونڈ فائر کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ گئے ۔
دیہاتیوں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی جس کے بعد معین آباد پولیس کی کلوز ٹیمیں وہاں پہونچیں ۔ یہ ٹیمیں چوروں کے انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔