نوجوانوں کی نئی نسل نوحوں میں نت نئے تجر بات کر رہی ہے ۔اب نوحوں کے ذریعے واقعہ کربلا کے علاوہ کربلا کا پیغام پوری انسانیت تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کوشش سے نوحہ خوانی مذہبی دائرے سے نکل کر پورے سماج کو اپنے اثر میں لے رہی ہے۔ دیکھیں تصویریں۔ الہ آباد کی ابھرتی ہوئی نوحہ خواں رخسار حسین واقعہ کربلا کے حوالے سے ہندو مسلم ایکتا کا پیغام دے رہی ہیں ۔ رخسار حسین روایتی طرز کے نوحوں کے بر عکس اپنے نوحوں میں سماجی مسائل اور قومی ایکتا کا پیغام پیش کر رہی ہیں۔ رخسار حسین کے نوحے محرم کے جلوسوں اورمجلسوں میں خوب پسند کئے جا رہے ہیں ۔
ہیدان کربلا کی یاد میں امام باڑے اور عزا خانے آباد ہو گئے ہیں ۔ ایام عزا کے دوران کربلا میں شہید ہونے والے مظلوموں کی یاد میں علم اور تعزیے سجائے گئے ہیں ۔ نوجوان فن کاروں کی طرف سے امام حسین کے آفاقی پیغام کو ہندو مسلم ایکتا کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے ۔ امام حسین نے میدان کر بلا میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے پوری انسایت کو ایک نیا پیغام دیا ۔ اسی شہید اعظم کی قربانیوں کو رخسار نے ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔