بلیا:اترپردیش میں بلیا ضلع کے سکندرپور علاقے میں کل رات ہوئے سڑک حادثے میں سائیکل سوار ایک مزدور کی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نوانگر گاؤںمیں رہنے والے لال جی راج بھر (45) گاؤں کے ہی پریم چند راج بھر (25) کے ساتھ مزدوری کرکے سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے ۔ ونشی بازار کے پاس مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی جس سے دونوں بری طرح زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لال جی کو مردہ قرار دے دیا۔