بلیا:، 12 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش میں بلیا کے صدر کو توالی علاقہ میں کل رات کرنٹ لگنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق رام دہن پورم محلہ میں رہنے والے اویناش ٹھاکر (14) گھر میں پانی کی موٹر کی مرمت کررہے تھے تبھی انہیں کرنٹ لگ گیا ۔ بے ہوشی کی حالت انہیں ضلع ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔