شیرخوارہ کوکار میں بند کرکے ہلاک کرنے پرامریکی باپ کو قید کی سزا
امریکا کی ایک مقامی عدالت نے گذشتہ جمعہ کو ریاست اریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک 32 سالہ شخص کو چار سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اریزونا کے گرم ترین سمجھے جانے والےعلاقے ’فینکس‘ کے رہائشی 32 سالہ ڈینیل بی گرائے پر الزام ہے کہ اس نے ایک سال قبل اپنی تین ماہ کی شیرخوار بیٹی کارمیں سات گھنٹے تک بند کردی تھی۔ سات گھنٹے بعد جب اس نے کار کا دروازہ کھولا تو بچی شدید گرمی سے دم گھٹ کر جاں بحق ہوچکی تھی۔
ڈینیل نے واقعے کے بارے میں پولیس کو بتایا۔ پولیس نے باپ کو بیٹے کو دانستہ طورپرکار میں بند کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے اس کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ڈینیل بی گرائے نے جب کار کادروازہ کھولا تو کار کے اندر کا درجہ حرارت 42 درجے سینٹی گریڈ تھا۔ یہ واقعہ ایک مقامی اسپتال کے بہت قریب پیش آیا۔
خیال رہے کی فینکس کا علاقہ امریکا کے گرین ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم پر اسی کیس کے حوالے سے تین دیگر الزامات بھی عاید کیے ہیں۔ ڈینیل کےخلاف پیش کی گئی فرد جرم میں اس پر ایک شیرخوار بچی کے حوالے سے پرلے درجے کی غفلت برتے ہوئے اس کے ساتھ سفاکیت کا مظاہرہ کرنے اور بچیوں کے معاملے میں لا پرواہی برتنے کا الزام عاید کیا ہے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ بچی کار میں زندگی موت کی کشمکش میں تھی اور اس کا باپ باہر عورتوں سے دل بہلائی کی باتوں میں مگن تھا۔