شام کے وزیر اوقاف عبدالستار السید نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ وہابیوں نے آل سعود کی سربراہی میں پانچویں سال بھی شامی عوام کومناسک حج ادا کرنے کا موقع نہیں دیا اور حج سے محروم رکھا- محمد عبدالستار نے مزید کہا کہ خوارج نے دین کی شبیہ خراب کرنے اور القاعدہ نیز دیگر انتہاپسند گروہوں کو مسلط کرکے مسلمانوں خاص طور سے بعض عام لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے- شام کے وزیر اوقاف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جہاد کو منحرف کرنے کے لئے اسلام کے غلط اور جھوٹے مفاہیم کی تبلیغ کی کے لئے اربوں ڈالرخرچ کئے جارہے ہیں تاکہ بے گناہ عوام کو دین کے نام پر قتل اور در بدر کیا جائے- محمد عبدالستار السید نے کہا کہ انتہاپسند گروہوں نے صیہونی حکومت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور دشمن کے ساتھ مل کر مزاحمت سے اپنا انتقام لیا تاہم شامی عوام ، دشمنوں کی عیاری و مکاری کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں- سعودی عرب نے شام کے ساتھ ہی اس سال ایران اور یمن کے مسلمانوں کو بھی حج سے محروم کررکھا ہے-