پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کے معاملے گرفتار تین خواتین کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شام واقع دہشت گردوں سے ہدایات ملتی تھیں ۔ فرانس کے سرکاری وکیل فرانسوامولنس نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں اور گھنٹوں میں ہم نے ایک دہشت گرد حملے کی سازش کو ناکام کیا ہے ۔ اس سازش میں جو خواتین شامل تھیں، ان کے نظریات داعش سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا ”ان خواتین کو داعش کے شام واقع دہشت گردوں سے ہدایات ملتی تھیں اور دہشت گردوں نے ان خواتین کو جنگجوؤں کی طرح استعمال کرنے کی منصوبہ بنایا تھا”۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایک جگہ پر بیٹھ کر دوسرے ممالک میں اپنی سازشوں کو انجام دینے کے لئے ایسی لڑکیوں کا استعمال کر رہا ہے جو اس کی ہدایات کے مطابق حملوں کو انجام دے سکیں۔ اس سے پہلے کل فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کجنو نے پیرس کے مضافات میں ایک کار میں گیس سلنڈر پائے جانے کے بعد حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں تین خواتین کو حراست میں لینے کی اطلاع دی تھی۔ برنارڈ کجنو نے بتایا تھا کہ شبہ ہے کہ حراست میں لی گئی تینوں خواتین دہشت گرد انہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ تینوں خواتین کی عمر 39، 23 اور 19 سال ہے ۔