امریکہ میں مسلمان طلبا کو نامعلوم افراد کی طرف سے موت کی دھمکی مل رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسپارتنبرگ علاقے میں اسکول کے مسلمان طلباء کو نامعلوم افراد نے موت کی دھمکی دی ہے۔ قرآن انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برنیس اسکول کے ٹیچروں نے کہا ہے کہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس میں اسکول پرحملہ کرنے کی بات کی گئی ہے اور ایک نقاب دار مرد اور ایک چاقو اور ٹوٹی ہوئی صلیب بھی پائی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس دھمکی میں منگل کو حملہ کرنے کا کہا گیا ہے،۔ اسپانتنبرگ کی پولیس نے ہفتے کے آخر تک اسکول کے اطراف گشت کرنے کو کہا ہے اور کل منگل کو پولیس کی نفری مزید بڑھا دی جائے گی۔
پولیس کے اعلان کے مطابق اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے برنیس اسکول ریاست کیرولینا کا سب سے بڑا اسکول ہے جس میں دو ہزار تین سو طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں آئے دن مسلمانوں کو حملے اور دھمکیوں منجملہ مسجدوں پرحملوں اور دھمکی آمیز اور نفرت انگیز نیز تشدد آمیز پیغامات کا سامنا رہتا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں اس طرح کے زیادہ تر پیغامات ملتے ہیں۔