اب کتے سے کردیا موازنہ
نئی دہلی : بی جے پی سے نکالے گئے لیڈر دياشنكر سنگھ نے ایک مرتبہ پھر مایاوتی پر حملہ بولا ہے ۔ اس بار انہوں نے مایاوتی کا موازنہ کتے سے کیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے مایاوتی پر متنازع بیان دیا تھا ، جس کے بعد پوری ریاست میں ہنگامہ مچ گیا تھا اور بی جے پی کو ان کو باہر کا راستہ دکھانا پڑا تھا ۔
دياشنكر مین پوری ضلع کے گھرور قصبے میں ایک پروگرام میں شامل ہونے آئے تھے ۔ وہاں انہوں نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی اس کتے جیسی ہیں ، جو گلی میں جب کوئی گاڑی جاتی ہے ، تو اس کے پیچھے دوڑنے لگتے ہیں اور جیسے ہی گاڑی میں بریک لگتا ہے تو کتے پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔ اس بیان کے بعد ایک مرتبہ پھر نیا تنازع کھڑا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ خیال رہے کہ دياشنكر سنگھ نے اس سے پہلے مایاوتی پر طنز کیا تھا ، اس کے سبب انہیں جیل تک جانا پڑا تھا ۔ ان کی اہلیہ سواتی سنگھ نے بعد میں مورچہ سنبھالتے ہوئے مایاوتی پر جوابی حملہ کیا تھا ۔