ہندوستانی زبانوں میں تراجمہ اور انگلش،اردو و عربی میں تفاسیر
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ وئیر انجنیئر خالد صدیقی نے قرآن ہب کے نام سے ایک ویب اپلی کیشن تیار کیا ہے۔ اس اپلی کیشن میں دس ہندوستانی زبانوں میں قرآن کا ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تین زبانوں میں اس کی 13 تفاسیر کو جگہ دی گئی ہے۔ اس میں تمام مکتبہ فکر کے مفسرین کو شامل کیا گیا ہے۔ آج کے دور کو انٹرنیٹ، ٹکنالوجی، کمپیوٹر اور موبائل کا دور کہا جا سکتا ہے۔ سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں ایک سے ایک انقلاب آ رہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کو مذہب سے بھی جوڑنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد کے خالد صدیقی نے بھی اسی طرح کی ایک کوشش کی ہے۔ خالد صدیقی نے قرآن ہب کے نام سے ایک ایسا ویب اپلی کیشن تیار کیا ہے جس میں 10 ہندوستانی زبانوں کے55 تراجم کے علاوہ تین زبانوں انگلش اردو اور عربی میں تفاسیر بھی شامل ہیں۔ خالد صدیقی کے مطابق اس ویب اپلی کیشن میں کئی ایک خصوصیات ہیں۔ ویب اپلی کیشن میں سرچ آپشن کے ذریعے یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کلام مجید میں کون سا لفظ کتنی بار آیا ہے۔ مثلا رب کا لفظ کتنی بار آیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد تفاسیر اور تراجم کے درمیان تقابلی جائزہ بھی ممکن ہے۔