سری نگر:سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے جنگلی علاقہ میں جنگجوؤں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بناء پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے ضلع کپواڑہ کے جنگلی علاقہ میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوؤں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول ایک مارٹر، 25 مارٹر بم، 10 یو بی جی ایل گرینڈس، 2 اے کے رائفلیں، ایک وائرلیس سیٹ برآمد کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگلوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ فوج نے کل اسی ضلع کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا