سرینگر : تاریخی لال چوک پر عوامی طور پر ترنگا لہرانے کا عزم اور علاحدگی پسندوں کو روک کر دکھانے کا چیلنج کرنے والی لدھیانہ کی 15 سال کی ایک طالبہ جانوی کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے انتظامیہ نے اتوار کو واپس بھیج دیا ۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 30 دیگر لوگوں کے ساتھ جانوی بہل ہوائی اڈے پر پہنچی ، لیکن تمام کو بغیر وجہ بتائے واپس بھیج دیا گیا ۔ جانوی اس سے پہلے قوم پرستی پر بحث کے لئے جے این یو کے طالب علم لیڈر کنہیا کمار کو بھی چیلنج کرکے سرخيوں میں آئی تھی ۔.
پولیس افسر نے بتایا کہ بہل سمیت چھ افراد چندی گڑھ سے ایک ہوائی جہاز کے ذریعہ جبکہ 25 دیگر افراد دہلی سے دوسرے طیارے سے پہنچے ۔ افسر نے کہا کہ سب کو اسی طیارے سے واپس بھیج دیا گیا ، جس سے وہ آئے تھے ۔ اس نے 23 جولائی کو کہا تھا کہ میں 15 اگست کو سرینگر کے لال چوک پر ترنگا لہراوں گی ، کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر قومی پرچم کی توہین کی گئی ہے ۔