امپھال:منی پور کے دارالحکومت امپھال کے موئیرانگ پوریل میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ کے قریب آج ہوئے دھماکہ میں سات سال کا ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے بعد سینئر پولیس افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ حالات کا جائزہ لیا۔ زخمی بچے کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے علاقے کو گھیر لیا ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ وہاں دھماکہ خیز مادہ رکھا گیا ہوگا۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر راج بھون کے قریب کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی مشتبہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس سے پہلے آٹھ اگست کو سینا پتی ضلع میں ہونے والے دھماکے میں بی ایس ایف کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے ۔ پانچ اگست کو شہر کے اہم علاقے میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے ۔