ابوجا: نائیجیریا میں ایک شخص نے اپنے والد کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے اسے بالکل نئی بی ایم ڈبلیو ایکس فائی میں رکھ کر اسے قبر میں اتارا, گاڑی کی قیمت پاکستانی رقم میں ایک کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے۔
اس خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ اس شخص کا نام آزوبائیکے بتایا جارہا ہے۔ اس کے والد عمررسیدگی کی پیچیدگیوں کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ والد نے نصیحت کی تھی کہ مرنے کے بعد انہیں ایک کار میں دفنایا جائے اور اسی بنا پر ان کے بیٹے نے اپنی جمع پونجی خرچ کرتے ہوئے نئی بی ایم ڈبلیو خرید کر اس میں اپنے والد کو لٹایا اور اس کے بعد کار کو احتیاط سے قبر میں اتارا گیا۔