نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے سابق وزرائے اعلی کے لئے سرکاری بنگلہ دیئے جانے سے متعلق اتر پردیش حکومت کے ترمیمی قانون کو آج مسترد کر دیا۔ جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم ’لوک پرہری‘ کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہا کہ سابق وزرائے اعلی مستقل طور پر سرکاری بنگلہ حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے اکھلیش حکومت میں پاس ہوئے اس قانون کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کی تنخواہ، بھتے و دیگر التزامات سے جڑا سیکشن 4 (3) غیر آئینی ہے اور کہا کہ اس طرح کا قانون امتیازی ہے۔ یہ آئین کے مطابق نہیں ہے۔عدالت عظمی نے اگست 2016 میں ایک فیصلہ سنایا تھا،
Pages: 1 2