سری نگر:کشمیر انتظامیہ نے مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی سری نگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد میں کرفیو جیسی پابندیوں کے ذریعے ‘نماز جمعہ’ کی ادائیگی ناممکن بنادی۔
یہ پابندیاں سرکاری ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ پر 13 دسمبر 2001 ء کو ہونے والے حملے میں مجرم قرار دیے گئے محمد افضل گورو جنہیں 9 فروری 2013 ء کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی، کی پانچویں برسی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے نافذ کی گئی تھیں۔ نوہٹہ جہاں یہ 624 برس قدیم جامع مسجد واقع ہیں، کے مکینوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی کشمیری عوام کی اس سب سے بڑی عبادت گاہ کے باب الداخلے کو مقفل کیا اور کسی کو بھی مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔