سمستی پور :بہار میں مکمل شراب بندی کے بعد مستعد پولیس نے ضلع سمستی پور کے دلسنگھ رائے تھانہ علاقے سے کل رات ایک وارڈ ممبر کو شراب کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ انور جاوید انصاری نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر بلوچک گاؤں میں وارڈ ممبر سدا مامہتو کی دوکان پر چھاپہ مارکر شراب کی دو بوتلوں کے ساتھ اسے گرفتار کرلیا۔
مسٹر انصاری نے بتایا کہ سداما مذکورہ ضلع کے دلسنگھ رائے بلاک کے چک بہاؤ الدین پنچایت کارکن ہے ۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔