بہرائچ : اترپردیش میں بہرائچ کے جرول روڈ علاقے میں آج لکھنؤ -بہرائچ روڈ پر ایک تیز رفتار کار راہگیروں کو کچلتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی جس سے کار پر سوار دو نوجوانوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔
پولس ذرائع کے مطابق جرول روڈ علاقے میں جرول ٹاؤن کے باشندے امتیاز اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار سے لکھنؤ جا رہا تھا۔
لکھنؤ – بہرائچ روڈ پر سپساموڑ کے نزدیک گاڑی بے قابو ہوگئی۔ کار سڑک کنارے راہگیروں کو کچلتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کار پر سوار محمد ذیشان احمد (20) اور سلیم (22) کے علاوہ نعمت پور کے باشندے ی راہگیر صاحب دیال (30)، راکیش کمار (34) اور منیش (24) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے میں زخمی منوج کمار، سندیپ شریواستو کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا ہے جبکہ امتیاز کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں چل رہا ہے ۔