حاجی پور:بہار میں ویشالی ضلع کے حاجی پور نگر تھانہ علاقہ میں رنگداری نہ دینے پر بدمعاشوں نے آج دن دہاڑے سریا بیوپاری کو گولی مارکر سنگین طور سے زخمی کردیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ سریا بیوپاری نول کشور سنگھ اومیش سنیمار وڈ پر واقع اپنی دوکان کے نزدیک کھڑے تھے تبھی دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے انہیں گولی ماردی۔ جس سے مسٹر سنگھ بری طرح زخمی ہوگئے ۔
انہیں فوراً حاجی پور صدر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بدمعاشوں نے بیوپاری سے ایک ہفتہ قبل 50 لاکھ روپے رنگداری مانگی تھی۔ پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پیسہ نہ دینے کی وجہ سے بدمعاشوں نے انہیں گولی ماری ہے ۔
پولیس نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے چھان بین کررہی ہ
ے ۔