نئی دہلی: ملک میں 17۔2016 کے دوران دودھ کی پیداوار میں 14۔2013 کے مقابلے کافی اضافہ ہوا ہے جو 20.13 فیصد کی شرح ترقی ظاہر کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ 16۔2015 کے مقابلے 17۔2016 میں دودھ کی پیداوار میں 6.4 فیصد کے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
ماضی میں 15۔2014 میں شرح ترقی 6.3 فیصد، 16۔2015 میں 6.3 فیصد اور 17۔2016 میں 6.4 فیصد درج کی گئی۔ اس طرح موجودہ اعلیٰ شرح ترقی پچھلے تین برسوں سے مسلسل حاصل کی جارہی ہے ۔