انسانی تاریخ کے مشہور نجومی اور پیش گو نوسٹرا ڈیمس نے سال 2018ء میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے، زمین سے سیارچہ ٹکرانے اور عالمی معیشت کے زوال سمیت دیگر پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔
نپولین اور ہٹلر کی آمد اور نائن الیون وقوع پذیر ہونے کی صدیوں قبل پیش گوئی کرنے والے فرانس کے معروف حکمت داں نوسٹرا ڈیمس نے سال 2018ء کے لیے متعدد پیش گوئیاں کی ہیں۔ مائیکل ڈی نوسٹرا ڈیمس پندرہویں صدی میں فرانس میں گزرے جنہوں نے اپنی مشہور زمانہ تخلیق ’’لیس پروفیٹائز‘‘ میں 924 اشعار کی شکل میں ایک ہزار کے قریب پیش گوئیاں کی ہیں۔