لندن: آج سے 16 سے 18 لاکھ سال پہلے کے انسان کے پاؤں کی ایک ہڈی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے ثبوت ملے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر جدید دور کی لعنت نہیں ہے بلکہ اس سے ہمارے آباؤاجداد بھی برسرپیکار تھے ۔
جدید انسان کے آباؤ اجداد ‘ھومنن’ لاکھوں سال پہلے جنوبی افریقہ میں رہتے تھے ۔ جنوبی افریقہ میں عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ا سوارٹ کرانس میں 1960 سے 1980 کے درمیان کی گئی کھدائی کے دوران ایک ‘ھومنن’ کے پاؤں کی ہڈی ملی تھی۔
اس کی ہڈی پیر سے تلووں کی سمت جانے والی” میٹاٹارسل ”تھی۔
اس وقت ہڈی میں کینسر کا پتہ نہیں چلا لیکن جب اس کی جانچ امریکی فلوریڈا میں تحقیق کر رہے ایک طالب علم نے کی، تو اس کا پتہ چلا۔لیکن اسے اس وقت اوسٹیویاڈ اوسٹیوما نامی ٹیومر مانا گیا۔
بعد میں جنوبی افریقی جوہری توانائی کارپوریشن کے دو سائنسدانوں نے اس ہڈی کو ہائی ریزولیوشن ایکس رے ٹیکنالوجی کی نظر سے دیکھا اور اس کی بنیاد پر اپنا مقالہ لکھا۔انہوں نے ہڈی کو کئی حصوں میں تقسیم کرتے اس کی ا سکیننگ کی اور جوہانسبرگ کی یونیورسٹی آف وٹواٹرسرینڈ کی دوسری ٹیم نے اسکین کو سہ رخی کی شکل دی۔
سہ رخی تصویر سے پتہ چلا کہ ہڈی میں کوئی ٹیومر نہیں ہے بلکہ کینسر ہے ۔ اگرچہ محققین کو پتہ نہیں چل پایا ہے کہ ھومنن ہڈی کے کینسر کی کس قسم میں مبتلا تھے ۔
کل شائع اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر طرز زندگی میں آئی تبدیلی یا آلودگی کی وجہ سے نہیں ہوتا ہے ۔