روس کی دو جنگی آبدوزوں کا تدمر میں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ

A general view shows a palace complex, which has been recaptured from Islamic State militants, on the edge of Palmyra in this handout picture provided by SANA on March 2, 2017, Syria. SANA/Handout via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. REUTERS IS UNABLE TO INDEPENDENTLY VERIFY THE AUTHENTICITY, CONTENT, LOCATION OR DATE OF THIS IMAGE. FOR EDITORIAL USE ONLY.

تدمر۔ روس کی دو جنگی آبدوزوں نے بحیرہ روم سے شام کے شہر تدمرمیں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ کیا ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ماسکو وزارت دفاع کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ دو جنگی آبدوزوں کی مدد سے کل بدھ کو بحیرہ روم سے ایک کروز میزائل داغا گیا۔ اس میزائل حملے میں تدمر شہرکے قریب داعش کے ٹھکانے اور ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل حملے سے قبل روسی حکام نے امریکا، ترکی اور اسرائیل کو مطلع کیا تھا۔ روسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ داعش پر سمندر سے داغے گئے کروز میزائل سے قبل مخصوص فریقین کو مطلع کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل سے الرقہ سے فرار ہونے والے داعشی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *