ڈاکار: سینیگال میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران بھیانک آتشزدگی 22 افراد جاں بحق ہو گئئے ہیں۔ سینیگال میںسہ روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا ، اس وقت وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔ سرکاری حکام کے مطابق اس سانحہ میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق متعدد افراد ہنوز لاپتہ ہیںجبکہ کئی افراد سنگین طور پر زخمی ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تمباکونڈا کے جنوب مشرق میں واقع مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی خیمہ بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تیز ہواؤں کے باعث آگ ساری خیمہ بستی میں پھیل گئی۔ خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال حکام کے مطابق تقریبا 20 افرادکی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سینیگال کے صدر میکے سال نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، سینیگال اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمان ہر سال اس مقام پر اکٹھے ہو کر عبادت کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنماؤں کے خطاب بھی ہوتے ہیں۔
http://www.naqeebnews..com