لکھنو۔ پانچویں مرحلے میں نوجوان اور خواتین کے ساتھ سادھوؤں میں بھی ووٹنگ کا جوش دکھکائی دے رہا ہے۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 11 اضلاع کی 51 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔
تمام اضلاع میں پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ چاہے وہ نوجوان ہوں، عورتیں ہوں یا سادھو، سبھی پولنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ووٹروں کے درمیان امیدواروں نے بھی صبح صبح ووٹ دئیے۔
ایودھیا کے کٹرا میں صبح سے ہی لگ گئی ووٹروں کی بھیڑ۔ بلرام پور میں پولنگ بوتھ پر صبح صبح لائن میں کھڑے ووٹر۔ گونڈا میں خواتین ووٹروں میں ووٹنگ کو لے کر جوش دیکھا جا رہا ہے۔ سدھارتھ نگر میں نوجوان ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔