بنگلورو۔ ورلڈ حجاب ڈے پر انوکھی مہم بنگلورو میں انوکھی مہم شروع کی گئی۔ ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں یکم فروری کو ورلڈ حجاب ڈے منایا گیا۔
گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی کارکنوں نےلڑکیوں کوحجاب کا تحفہ دیا ۔ نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب کی لڑکیوں نے بھی حجاب پہن کا خوشی کااظہارکیا۔
ورلڈ حجاب ڈے کے ذریعہ جی آئی او نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ برقعہ یا حجاب خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں۔ بلکہ اس سے خواتین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اُن میں خوداعتمادی بھی پیدا ہوتی ہے۔
حجاب یا پردہ خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، حجاب پہن کرلڑکیاں پائلیٹ،ڈاکٹر، انجینئربنی ہیں۔ حجاب سے خواتین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے ۔