راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے نام سے غیر سودی بینک کا قیام

rahat bankبنگلورو۔ راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے نام سے غیر سودی بینک کا قیام عمل میں ایا ہے۔ اسلامی بینک کاری نہ صرف ایک اچھا نظریہ ہے ، بلکہ عملی طورپر بھی اس طرح کے ادارہ کا قیام ممکن ہے ۔ اس کی کئی مثالیں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مہاراشٹر میں پیش کی جارہی ہیں ۔
اسی سلسلہ میں ایوت محل ضلع کے پوسد میں راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے نام سے غیر سودی بینک قائم کیا گیا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا ساتواں ادارہ ہے ، جو لوگوں کو بلا سودی لین دین کی سہولت فراہم کررہا ہے ۔
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے شروع میں مختلف بڑے شہروں میں غیر سودی ادارے قائم کئے ۔ وہاں کامیابی ملنے کے بعد اب چھوٹے شہروں میں بھی اس طرح کی شروعات کی ہے۔ یہ ساتواں ادارہ ہے ، جو راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے نام سے ایوت محل ضلع کے پوسد میں قائم کیا گیا ہے ۔ ایک تقریب کے دوران جماعت کے ریاستی امیر مولانا توفیق اسلم کے ہاتھوں اس ادارہ کا افتتاح کیا گیا ۔
راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی میں لین دین کے تمام معاملات غیر سودی بنیادوں پر ہوں گے ۔ اس ادارے کے ذریعہ ضرورت مند اور چھوٹے کاروبار کے لئے لوگوں کو قرض بھی دئے جائیں گے ۔ اسی طرح شہر کے تاجروں سے روزانہ سیونگ کے لیے دی جانے والی رقم جمع کی جائے گی ۔ ایک عام بینک میں جو سہولتیں ملتی ہیں ، اسی نوعیت کی تمام سہولیات اس ادارہ میں دی جائیں گی ۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *