نئی دہلی۔ نجیب کی گمشدگی پر منڈی ہاوس سے پارلیمنٹ اسٹریٹ تک مختلف سیاسی پارٹیوں نے اج مظاہرہ کیا۔ جے این یو طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی کی زبردست گونج کل سیاسی گلیاروں میں خوب سنائی دی ۔ دہلی میں مجلس اتحاد المسلمین ، سماجوادی پارٹی اور جے این یو طلباء یونین نے مشترکہ طورپر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دیکھیں تصویریں۔
منڈی ہاﺅس سے پارلیمنٹ اسٹریٹ تک ہوئے مظاہرہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ، ایس پی رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو ، اور جے ڈی یو لیڈر علی انور نے خص طورپر شرکت کی اور نجیب کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین نجیب کو واپس لاﺅ کے نعرے لگا رہے تھے۔ احتجاجی مارچ میں اسدالدین اویسی شریک ہوئے تواترپردیش کے بدایوں سے سماجوادی رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔
حالانکہ سماجوادی پارٹی اور ایم آئی ایم کے مابین سیاسی دوریاں احتجاجی مارچ میں بھی نظر آئیں لیکن جب بولنے کی باری آئی تو نشانہ پر مرکزی حکومت تھی اور دونوں پارٹیوں کے لیڈران مرکزی حکومت پر جم کر برسے ۔