نئی دہلی : کاویری آبی تنازع پر تینریاستوں کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 15 دسمبر کو سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ نے آج کہا کہ کاویری آبی تنازع سے متعلق تین ریاستوں کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کا مسئلہ حل طلب ہے اور وہ مذکورہ ریاستوں کی عرضی پر 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس دیپک مشرا کی زیر صدارت عدالت عظمی کی ایک بنچ نے اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کو باخبر کیا۔
مرکزی حکومت نے اس سے پہلے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ کاویری آبی تنازعہ میں تینوں ریاستوں کی طرف سے دائر شدہ عرضیوں پر معاملے کا حل ممکن نہيں ہے۔
تاہم، ڈویژن بنچ نے مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو کو 2000 مکعب پانی چھوڑنے سے متعلق عدالت کی سابقہ ہدایت آئندہ حکم تک بحال رہے گی۔