شیوپور: مدھیہ پردیش کے شیو پور ضلع کی بڑودہ تحصیل کے کمہار محلہ میں ایک بچہ کی جانوروں کے پانی پینے کی حوضی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل تین سالہ مینک پرجاپتی گھر کے پیچھے کھیلتے وقت وہاں جانوروں کے پانی پینے کے لئے بنی حوضی میں گرگیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
