آف اسپنر روی چندرن اشون نے ہندوستانی کرکٹ تاریخ کے افسانوی اسپنروں بشن سنگھ بیدی، ایراپلي پرسنا اور سبھاش گپتے کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز ظہیر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں یہاں تیسرے دن پیر کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز میں 81 رنز پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف اس طرح پانچویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی لیفٹ آرم اسپنر بیدی، لیگ اسپنر گپتے اور آف اسپنر پرسنا اور ظہیر کو پیچھے چھوڑ دیا ، جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹ وکٹ لئے تھے۔ علاوہ ازیں 30 سالہ اشون سب سے تیز 20 بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ لینے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے 39 ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ کیا ہے۔