سیول: شمالی کوریا میں جوہری تجربہ گاہ میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے اس کے نئے جوہری ٹیسٹ کی تیاری یا سابقہ تجربے کے ڈیٹا ذخیرہ کئے جانے کے اشارے ملے ہیں۔ امریکہ میں مقیم مانیٹرنگ گروپ نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی۔
جان ھاپکنس یونیورسٹی اسکول کے ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی جانب سے چلائے جانت والے دی 38 نارتھ گروپ نے بتایا کہ تصاویر میں شمالی کوریا کے پونگیے -ری جوہری تجربہ گاہ پر تمام تین سرنگ، احاطے میں ایک بہت بڑی گاڑی اور اہلکاروں کی موجودگی کے ساتھ ہی ان کی سرگرمیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان سرگرمیوں کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ گذشتہ نو ستمبر کو کئے گئے ٹیسٹ کے ڈیٹا جمع کئے جا رہے ہوں، تاہم کسی نئے ٹیسٹ کی تیاری کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔